July 17, 2025 9:47 PM

printer

زراعت کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے زرعی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم کی کرشی دَھن دھانیہ یوجنا کے تحت زرعی پیداوار کو بڑھائیں

زراعت کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے زرعی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم کی کرشی دَھن دھانیہ یوجنا کے تحت زرعی پیداوار کو بڑھائیں۔ آج بہار کے سمتی پور میں واقع پوسا انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹر راجیندر پرساد سینٹرل ایگریکلچرل یونیورسٹی کی چوتھی جلسۂ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ زرعی پیداوار اور پیداواریت کو بڑھانے کیلئے اِس اسکیم کے تحت 100 اضلاع کو منتخب کیا گیا ہے۔ جناب چوہان نے اِس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ کرشی دَھن دھانیہ یوجنا کے تحت بہار کے اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔