زراعت کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان پنجاب پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سیلاب سے شدید طور سے متاثرہ سرحدی ریاست میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ نے سب سے زیادہ متاثرہ پانچ اضلاع امرتسر، پٹھان کوٹ، گُرداس پور، تَرن تارَن اور فیروز پور میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں مرکزی وزیر کو ایک تفصیلی رپورٹ سونپی ہے۔ جناب چوہان مرکز اور ریاستی سرکار کے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ سے پہلے امرتسر، گُرداس پور اور کپور تھَلہ میں گاؤں کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے مرکزی سرکار کی جانب سے راحت اور بازآبادکاری سے متعلق ریاستی سرکار کو سبھی ضروری امداد فراہم کئے جانے کا یقین دلایا ہے۔
Site Admin | September 4, 2025 2:54 PM
زراعت کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان پنجاب پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سیلاب سے شدید طور سے متاثرہ سرحدی ریاست میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔