دیہی ترقیات نیز زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وکست بھارت- جی رام جی ایکٹ 2025 نے MGNREGA کی دفعات کو مزید مضبوط بنایا ہے تاکہ اِس پروگرام کو مزید مؤثر، شفاف اور جوابدہ بنایا جاسکے۔ مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر کے لونی Budruk گاؤں ایک خصوصی گرام سبھا سے خطاب کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ نئے ڈھانچے کے تحت دیہی مزدوروں کیلئے حقِ روزگار کی ضمانت دی گئی ہے۔ اِس کے تحت اُنھیں 125 دن کا کام فراہم کیا جائے گا، جس سے اُن کیلئے روزگار کی یقینی فراہمی مزید مستحکم ہوگی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اب اجرت کی ادائیگی، ایک ہفتے کے اندر کرنا لازمی ہوگی اور پندرہ دن سے زیادہ کی تاخیر کی صورت میں صفر اعشاریہ صفر-پانچ فیصد سود ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرام سبھائیں، مقامی ضرورتوں کے مطابق گاؤوں کی سطح پر کیے جانے والے کاموں کا فیصلہ کریں گی۔ یہ ایکٹ، پانی کے تحفظ، بنیادی ڈھانچے، ذریعۂ معاش اور قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق سرگرمیوں کو ممکن بنائے گا، جس سے دیہی علاقوں کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔
Site Admin | January 1, 2026 9:44 PM
زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وکست بھارت جی رام جی قانون، وسیع تر کارکردگی، شفافیت اور احتساب کیلئے منریگا کو دوام بخشتا ہے