زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وکست بھارت G RAM G اسکیم کے تحت مرکز کا تعاون بڑھاکر تقریباً 95 ہزار کروڑ روپے کردیا گیا ہے، جبکہ منریگا کے تحت یہ 86 ہزار کروڑ روپے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دیہی روزگار کی خاطر حکومت کی مسلسل کوششوں اور مدد کا اظہار ہوتا ہے۔ ایک انگریزی رونامے میں ایک مضمون میں جناب چوہان نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے وکست بھارت روزگار گارنٹی اور آجیویکا مشن گرامین ایکٹ 2025 کو منظوری دے دی ہے، جس میں 125 دنوں کے روزگار کی گارنٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ریاستوں محض عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں نہیں تصور کیا جاتا، بلکہ انہیں ترقی میں شراکت دار مانا جاتا ہے۔
وزیر موصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ منریگا کے تحت UPA حکومت نے محض دو لاکھ 13 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے، جبکہ نریندر مودی حکومت نے 8 لاکھ 53 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے ہیں۔