زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ حکومت، نقلی بیجوں اور کھاد کی فروخت کی روک تھام سے متعلق سخت قوانین متعارف کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ وہ آج ناگور ضلع کے Merta شہر میں منعقدہ ریاستی سطح کی کسانوں کی ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب چوہان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں دو نئے قوانین متعارف کئے جائیں گے۔ ایک مرتبہ اِن قوانین کے نافذ ہونے کے بعد غیر معیاری بیج اور کھاد فروخت کرنے والے کارروائی سے بچ نہیں پائیں گے۔ انھوں نے مطلع کیا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت سروے مکمل ہوچکا ہے۔ جن مستفیدین کو ابھی تک مکان نہیں ملے ہیں وہ پریشان نہ ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِس اسکیم کی مختلف شرائط میں بھی نرمی کی جائے گی۔مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی کمیوں کو دور کرنے کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔ جناب چوہان نے وکست بھارت جی رام جی یوجنا کے خلاف منفی تشہیر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔ انھوں نے کہا کہ اِس اسکیم کو کسانوں اور مزدوروں کی فلاح وبہبود کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔
Site Admin | December 23, 2025 9:59 PM
زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ نقلی بیجوں اور کھاد کے استعمال کی روک تھام سے متعلق دو نئے بل پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے