مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے آج لوک سبھا میں وکست بھارت – روزگار کی گارنٹی اور آجیویکا مشن (گرامین) بل 2025 پیش کیا۔ یہ بل 20 سال پرانے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ2025 (MGNREGA) کی جگہ لے گا۔x
پیش ہے ایک رپورٹ:
یہ بل وکست بھارت 2047 سے ہم آہنگ ہوکر ایک جدید قانونی طریقہئ کار قائم کرے گا جس کے تحت ہر ایک دیہی کنبے کو جس کے بالغ ارکان رضاکارانہ طور پر غیر ہنر مندانہ کام کرنے کو تیار ہوں، 125 دن کے روزگار کی گارنٹی دی گئی ہے۔ اِس بل کو MGNREGA کے مقابلے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے اور اِس میں روزگار، شفافیت، منصوبہ بندی اور جوابدہی بڑھائی گئی ہے۔ اِس نئے بل کا مقصد چار ترجیحی اقدامات کے ذریعے روزگار اور پائیدار دیہی بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔ یہ اقدامات ہیں: پانی سے متعلق کام کے ذریعے پانی کی یقینی فراہمی، کلیدی دیہی بنیادی ڈھانچہ، روزگار سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اور ناسازگار موسم کی صورت میں خصوصی کام۔ نئے بل کا اصل مقصد مزدوروں کو روزگار کے زیادہ دن فراہم کرنا، بہتر اجرت، مضبوط تحفظ اور زیادہ شفاف نفاذ ہے۔