زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شوراج سنگھ چوہان نے آج زور دے کر کہا ہے کہ ٹریکٹروں اور زرعی سامان پر GST شرحوں کی کٹوتی کے فائدے، کسانوں تک براہ راست پہنچنے چاہئیں۔
نئی دلّی میں زرعی مشینری اور آلات کی کمپنیوں کے نمائندگان کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب چوہان نے خاص طور پر کہا کہ GST میں 12 یا 18 فیصد کی شرح کو کم کرکے 5 فیصد کردینے سے، ٹریکٹرز اور مشینری، خاص طور پر سستی ہو جائے گی۔
جناب چوہان نے یہ بھی کہا کہ اِس قدم سے مختلف زمروں کے ٹریکٹروں کی قیمتیوں میں 23 ہزار سے 63 ہزار روپے تک کی کمی ہو جائے گی۔
وزیر موصوف نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ یہ فائدے، کہیں بیچ میں ہی نہ رہ جائیں، بلکہ یہ فائدے کسانوں کو براہ راست اور بروقت پوری طرح پہنچنے چاہئیں، جن کا آغاز 22 ستمبر سے ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی چھوٹے فائدے نہیں ہیں، بلکہ خاطر خواہ ہیں اور اِن سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
Site Admin | September 19, 2025 2:51 PM
زراعت کے مرکزی وزیر شوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ کسانوں کو، ٹریکٹروں اور دیگر مشینری کی قیمت میں کمی جیسے، GST راحت کے فائدے پوری طرح پہنچنے چاہئیں