زراعت کے مرکزی شیوراج سنگھ چوہان، آج اترا کھنڈ کے چمولی ضلع میں Gauchar کے مقام پر ریاستی سطح کے کسانوں کے دن کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔
اِس سے قبل، کَل ریاست کے وزیر زراعت گنیش جوشی نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اِس پروگرام سے کسانوں کے ساتھ سیدھے بات چیت کیلئے ایک پلیٹ فارم مل سکے گا۔ یہ پروگرام ریاست کے سبھی 95 ترقیاتی بلاکوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کے معاملات پر توجہ دینے اور سرکار کی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر ریاستی سرکار نے ہر مہینے کی دوسری جمعرات کو کسانوں کا دن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر زراعت کے ساتھ ساتھ ریاست کے وزیر اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔