اس سال ابھی تک ربیع فصلوں کی بوائی 580 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر ہوئی ہے، جوکہ پچھلے سال اسی عرصے میں بوئی گئی فصلوں سے تقریباً 8 لاکھ ہیکٹیئر زیادہ ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے اس ماہ کی 19 تاریخ کو ربیع فصلوں کی بوائی پر محیط رقبے سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ 301 لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ کے رقبے پر گیہوں کی فصل بوئی گئی ہے، جبکہ پچھلے سال اسی عرصے کے دوران 300 لاکھ ہیکٹیئرپر بوائی ہوئی تھی۔ اس نے مزید کہا کہ دَلہن کی بوائی 126 لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ رقبے پر، جبکہ دھان میں 13 لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔×
Site Admin | December 23, 2025 9:21 AM
زراعت کی وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں اس سال ابھی تک ربیع فصلوں کی بوائی 580 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر ہوئی ہے۔