زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے حال ہی میں نافذ ہوئے وکست بھارت روزگار گارنٹی اور آجیویکا مشن گرامین ایکٹ کو ایک تاریخی پہل قرار دیا ہے، جس کا مقصد کسانوں اور ورکروں کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں پیشرفت کرنا ہے۔ کسانوں کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر کے کسانوں کے ساتھ ورچوئل وسیلے سے بات چیت کے دوران انھوں نے یہ بات کہی۔ جناب چوہان نے زور دے کر کہا کہ کسانوں اور ورکروں کی فلاح وبہبود کیلئے ایکٹ میں مضبوط ضابطے شامل کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نئے قانون نے پہلے سے نافذ کردہ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ منریگا کو مزید مستحکم کیا ہے۔ انھوں نے مطلع کیا کہ اِس سال اِس کے تحت ایک لاکھ 51 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
Site Admin | December 23, 2025 9:57 PM
زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے حال ہی میں نافذ ہوئے وکست بھارت روزگار گارنٹی اور آجیویکا مشن گرامین ایکٹ کو ایک تاریخی پہل قرار دیا ہے، جس کا مقصد کسانوں اور ورکروں کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں پیشرفت کرنا ہے۔