زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ سرکار نے گذشتہ 10 سال کے دوران اناج کی پیداوار اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ وہ آج لوک سبھا میں سوالوں کے وقفے کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اناج کی پیداوار، جو 2013-14 میں 24 کروڑ 60 لاکھ ٹن تھی، آج بڑھ کر 35 کروڑ 30 لاکھ ٹن ہوگئی ہے۔ دالوں کی پیداوار بھی آج بڑھ کر دو کروڑ 50 لاکھ ٹن سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ 2013-14 میں یہ ایک کروڑ 60 لاکھ ٹن تھی۔
زراعت کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے ایوان کو مطلع کیا کہ زرعی شعبے کیلئے مخصوص رقم کو بڑھا کر NDA کے دورِ حکومت میں ایک لاکھ 27 ہزار کروڑ روپے کردیا گیا ہے، جبکہ UPA کے دورِ حکومت میں یہ صرف 27 ہزار کروڑ روپے تھی۔
Site Admin | July 29, 2025 3:13 PM
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ سرکار نے گذشتہ 10 سال کے دوران اناج کی پیداوار اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔