زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے کسانوں کو یقین دلایا کہ قدرتی آفت کی اِس گھڑی میں مرکز، اُن کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ جناب چوہان نے زرعی شعبے کی ملک گیر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج نئی دلّی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اِس دوران انہوں نے یہ بات کہی۔ میٹنگ کے دوران وزیرِ موصوف نے مختلف ریاستوں میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پنجاب کے مختلف حصوں میں فصلوں پر سیلاب کے اثرات سے متعلق افسران سے تبادلۂ خیال کیا۔ جناب چوہان نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور مصیبت زدہ کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے بذاتِ خود اُن سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِ زراعت نے غذائی اجناس کی فصلوں کے ساتھ ساتھ باغبانی کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ اِس دوران وزارت کے افسران نے جناب چوہان کو مختلف ریاستوں میں بارش اور آبی ذخائر کی صورتحال سے واقف کرایا۔ انہیں بتایا گیا کہ کئی ریاستوں میں اِس سال اوسط سے زیادہ بارش ہوئی ہے، جو کہ فصلوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ وزیرِ موصوف نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کی غذائی اجناس کے ساتھ ساتھ باغبانی کی مربوط کاشت کیلئے حوصلہ افزائی کریں تاکہ اُن کی آمدنی میں اضافہ ہو۔ جناب چوہان نے مزید کہا کہ مربوط کاشت کے نظام کو کسانوں میں بڑے پیمانے پر فروغ دیا جانا چاہیئے۔
Site Admin | September 1, 2025 9:38 PM
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے کسانوں کو یقین دلایا کہ قدرتی آفت کی اِس گھڑی میں مرکز، اُن کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔