November 21, 2025 9:33 AM | CHOUHAN CROP DATA

printer

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ اجناس کُل پیداوار میں ریکارڈ 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ اجناس کُل پیداوار میں ریکارڈ 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کل نئی دلّی میں 2024-25 کیلئے فصل کی پیداوار کے حتمی تخمینے جاری کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ 10 برس میں ملک میں اجناس کی کُل پیداوار میں 10 کروڑ 60 لاکھ ٹن سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چاول کی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور یہ گزشتہ برس ایک ہزار 378 لاکھ ٹن کے مقابلے ایک ہزار 501 لاکھ ٹن ہو گئی ہے۔ گندم میں بھی 46 اعشاریہ پانچ تین لاکھ ٹن کا ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ تُور، اُڑدھ، چنا اور مونگ دال کی کم از کم امدادی قیمت پر سرکاری خرید کی یقین دہانی سے ملک بھر میں بڑی تعداد میں کسانوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات بھی دوہرائی کہ حکومت زراعت اور کسانوں کو اوّلین ترجیح دیتے ہوئے کوششیں جاری رکھے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔