زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے کسانوں کو یقین دلایا ہے کہ مرکزی سرکار قدرتی آفت کی اس گھڑی میں مضبوطی سے اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔ جناب چوہان نے یہ بات کَل نئی دلّی میں زرعی سیکٹر کی ملک گیر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جناب چوہان نے مختلف ریاستوں میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پنجاب کے علاقوں میں سیلاب اور فصلوں پر پڑنے والے اس کے اثرات کے بارے میں حکام کے ساتھ تفصیلی بات کی۔ جناب چوہان نے کہا کہ وہ جلد ہی زمینی سطح پر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور مشکل میں گھرے کسانوں کیلئے ہر ممکن مدد کو یقینی بنانے کیلئے کسانوں سے ذاتی طور پر ملاقات کریں گے۔×
Site Admin | September 2, 2025 10:17 AM | CHOUHAN PUNJAB FLOOD
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے کسانوں کو یقین دلایا ہے کہ مرکزی سرکار قدرتی آفت کی اس گھڑی میں مضبوطی سے اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔