زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO نے ایک Geo-Portal تیار کیا ہے، جو خشک سالی، بارش، موسم اور دیگر امور پر صحیح جانکاری فراہم کرے گا اور اِس سے کسانوں کو اور زیادہ موثر انداز سے اپنی فصلوں کی بوائی میں مدد ملے گی۔ وہ آج نئی دلّی میں خلاء کے قومی دن کی تقریبات کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب چوہان نے کسانوں کی مدد کرنے میں بھارتی خلائی سائنسدانوں کے اہم رول کیلئے اُن کی ستائش کی۔
Site Admin | August 23, 2025 9:42 PM
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO نے ایک Geo-Portal تیار کیا ہے
