August 2, 2025 3:04 PM

printer

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ حکومت ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرے گی، جس سے ملک کے کسانوں کے مفاد کو کوئی نقصان پہنچے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ حکومت ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرے گی، جس سے ملک کے کسانوں کے مفاد کو کوئی نقصان پہنچے۔ جناب چوہان، پٹنہ میں پی ایم کسان سمّان ندھی کے تحت مالی مدد کی DBT منتقلی کے موقع پر ریاستی سطح کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی سرکار کیلئے کسانوں کے مفادات اعلیٰ ترین ترجیح ہیں اور اِن کے ساتھ کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جناب چوہان نے کہا کہ NDA سرکار کسانوں کی اپنی پیداوار کو کسی پریشانی کے تحت بیچنے سے حفاظت کرنے کی پابند عہد ہے۔ اس مقصد کیلئے MIS اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکار  نقل وحمل اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے گی، تاکہ کسان اپنی پیداوار کو منافع بخش بازروں تک لے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یوریا، DAP اور NKP کھادوں کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک لاکھ 75 ہزار کروڑ روپے کی سبسڈی مہیا کرارہی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔