July 25, 2025 2:57 PM

printer

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ دو ہزار سے زیادہ سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ’وِکست کِرشی سَنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 ہزار 900 سے زیادہ گاؤوں کا دورہ کیا ہے

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ دو ہزار سے زیادہ سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ’وِکست کِرشی سَنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 ہزار 900 سے زیادہ گاؤوں کا دورہ کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں جناب چوہان نے کہا کہ اس دوران سائنسدانوں نے ہر گاؤں کی زرعی آب و ہوا کی صورتحال سے متعلق معلومات اکٹھی کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مٹی کی زر خیزی کی صلاحیت سے بھی کسانوں کو آگاہ کیا گیا۔