January 5, 2026 9:42 PM

printer

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وکسِت بھارت روزگار اور آجیویکا مشن گارنٹی گرامین، G Ram G قانون، سابقہ منریگا اسکیم کے مقابلے زیادہ شفافیت لانے کیلئے لایا گیا ہے

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وکسِت بھارت روزگار اور آجیویکا مشن گارنٹی گرامین، G Ram G قانون، سابقہ منریگا اسکیم کے مقابلے زیادہ شفافیت لانے کیلئے لایا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے Erode میں آج کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ موصوف نے کہا کہ یہ اسکیم، مستفیدین کو گذشتہ اسکیم کے 100 دنوں کے مقابلے 125 دنوں کے اجرت روزگار کی گارنٹی دیتی ہے۔ زراعت کے وزیر نے یقین دلایا کہ اِس اسکیم کے تحت اجرت مستفیدین تک وقت پر مل جائے گی۔ وزیرِ موصوف نے مزید کہا کہ کام پر معمور کئے جانے کے بعد سے 15 دن کے اندر اگر مستفیدین کو اجرت کی ادائیگی نہیں کی جاتی تو قانون کے تحت قانونی کارروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے دیہی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کا کام جاری رہے گا۔ مہاراشٹر کے لاتور ضلعے کے اُدگیر تعلقے میں واقع ناگَل گاؤں گرام پنچایت کے سرپنچ سبھاش مُناّ راتھوڑ اور اِس علاقے کے رہائشی سنگرام پَوار نے کہا کہ وِکست بھارت G Ram G اسکیم، عام شہریوں کو بڑی راحت پہنچائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔