December 20, 2025 9:50 PM

printer

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وکست بھارت-جی رام جی بل سے نہ صرف کسانوں اور کارکنوں کو فائدہ ہوگا بلکہ یہ ہر پہلو سے گاؤوں کی ترقی سے منسلک ہے

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وکست بھارت-جی رام جی بل سے نہ صرف کسانوں اور کارکنوں کو فائدہ ہوگا بلکہ یہ ہر پہلو سے گاؤوں کی ترقی سے منسلک ہے۔ وزیر موصوف نے آج نئی دلّی میں چودھری چرن سنگھ ایوارڈز2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب چوہان نے بتایا کہ وزارت، ایک مضبوط نظام قائم کرنے کی خاطر2026-27 کے نئے بجٹ کیلئے زراعت کے شعبے میں تجویزیں طلب کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے Chintan Shivir قائم کیے جانے کو اجاگر کیا تاکہ متعلقہ اسکیمیں مؤثر انداز سے تیار کرنے کی خاطر کسانوں، ماہرین اور زرعی سائنسدانوں کو ایک ساتھ لایا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔