زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ سرکار نے مارکیٹ میں اپنی طرف سے قدم اُٹھانے کی اسکیم کے تحت ایک شق کا آغاز کیا ہے، تاکہ کسانوں کو اُن کی پیداوار کیلئے مناسب قیمت کو یقینی بنایا جاسکے۔ وہ آج نئی دلّی میں زرعی کاروبار سے متعلق سربراہ میٹنگ 2025 سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ باغبانی فصلوں کیلئے اگر قیمت ایک مخصوص حد سے نیچے آجاتی ہے، تو سرکار ماڈل شرح اور قیمتِ فروخت کے درمیان فرق کی رقم سیدھے کسانوں کے کھاتے میں جمع کرائے گی۔
Site Admin | December 8, 2025 2:32 PM
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نے مارکیٹ میں اپنی طرف سے قدم اُٹھانے کی اسکیم کے تحت ایک شق کا آغاز کیا ہے، تاکہ کسانوں کو اُن کی پیداوار کیلئے مناسب قیمت کو یقینی بنایا جاسکے