زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان آج اوڈیشہ کا دورہ کریں گے۔ وہ ریاست میں کسانوں کی آمدنی میں اضافے، سب کے لیے تغذیے کی یقین دہانی اور قدرتی زراعت کے طور طریقوں کو فروغ دینے سے متعلق اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ جناب چوہان Mandia Dibasa یا موٹے اناج کے دن سے متعلق پروگرام کے افتتاحی جلسے میں شرکت کریں گے۔
وہ اِس موقع پر ریاست میں پیداوار، ڈبہ بندی اور موٹے اناج کی کھپت میں اضافے پر مرکز کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کریں گے۔x