زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ اب تک ملک میں فصلوں کی پیداوار کرنے والے کسانوں کی دس ہزار تنظیمیں FPOs قائم کی جا چکی ہیں اور ان میں سے کچھ FPOs کا کاروبار 100 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
نئی دلّی میں منعقدہ دو روزہ FPO سمیلن 2025 سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ اب تک ایک ہزار ایک سو FPOs کروڑ پتی بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 52 لاکھ کسانوں کو اس پہل سے فائدہ پہنچا ہے اور حکومت کا ہدف ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے دو کروڑ کسانوں تک رسائی حاصل کی جائے۔
جناب چوہان نے کہا کہ حکومت معیشت کو مضبوط کرنے اور زرعی پیداوار میں تنوع لانے کے لیے زرعی شعبے میں مربوط کاشتکاری لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جلد ہی بیجوں سے متعلق ایک ایکٹ متعارف کرائے گی تاکہ کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیج فراہم کیے جا سکیں۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت میں کسانوں کے رول کو سراہتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے زرعی شعبے میں 50 فیصد حصہ فراہم کیا جائے گا۔
اس سمیلن میں ملک کی 24 ریاستوں اور 140 ضلعوں کے500 سے زیادہ کسانوں، کسان پروڈیوسر تنظیموں، تنفیذی ایجنسیوں اور کلسٹر پر مبنی کاروباری تنظیموں نے شرکت کی۔×