ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے موجودہ خریف سیزن کیلئے تلنگانہ، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش ریاستوں میں 15 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کی سرکاری خرید کے منصوبے کو منظوری دی ہے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے موجودہ خریف سیزن کیلئے تلنگانہ، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش ریاستوں میں 15 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کی سرکاری خرید کے منصوبے کو منظوری دی ہے۔ ایک بیان میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے کہا کہ وزارت کی پردھان منتری ان داتا Aay Sanrakshan ابھیان اور دیگر اسکیموں کے تحت اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کے دوران یہ منظوری دی گئی۔ زراعت کے وزیر نے کہا کہ یہ منظوری اِس بات کو یقینی بنانے کے لیے دی گئی ہے کہ کسان اپنی پیداوار کیلئے بہتر منافع حاصل کر سکیں اور بازار کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھتے ہوئے اُن کی آمدنی کا تحفظ کیا جا سکے۔