زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں کی شکایتیں دور کرنے کے سلسلے میں کَل نئی دلی میں ایک میٹنگ کی۔ وزارت کے مطابق اِس میٹنگ کے دوران کیمیاوی کھاد، بیجوں، جراثیم کُش دواؤں، پی ایم فصل بیمہ اسکیم اور پی ایم کسان پورٹل سے متعلق شکایتوں پر غوروخوض کیا گیا۔
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے زور دے کر کہا کہ شکایتیں دور کرنے کیلئے وقت کی حد طے کی جانی چاہیے اور کسی شکایت پر کارروائی اُس وقت تک نہ روکی جائے جب تک کہ متعلقہ کسان پوری طرح مطمئن نہ ہوجائے۔ وزیر موصوف نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اُن ریاستوں کی نشاندہی کریں جہاں شکایتیں زیادہ ہیں اور کاررروائی کی رفتار کم ہے۔x