زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ سرکار نے بھارتی کسانوں کے مفادات اور اُن کی بہبود کو مقدم رکھتے ہوئے امریکہ سے زرعی اشیا کی درآمد کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ وہ بھوپال میں سائنسی تعلیم اور ترقی کے بھارتی ادارے کی تقسیم اسناد کی تقریب میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔
جناب چوہان نے کہا کہ نیا بھارت اعتماد سے سرشار ہے اور جب بات اپنے شہریوں کے مفادات کے تحفظ کی ہو تو اُسے کسی کا بھی خوف نہیں ہے۔