زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ملک کی تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ خواتین لکھپتی دیدی بن چکی ہیں۔ نئی دلّی میں کرمچاری سنکلپ سمّلین سے خطاب کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تین کروڑ لکھپتی دیدی بنانے کا نشانہ طے کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اِن میں سے کئی خواتین خود کفیل بن چکی ہیں اور کئی خواتین دس لکھپتی دیدی بننے کی جانب پیش رفت کر رہی ہیں۔ خریف کی فصل کیلئے وکست کرشی سنکلپ ابھیان کو تاریخی قرار دیتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ اِس مہم میں زراعت کی ترقی میں قابل ذکر کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اتنی بڑی مہم پر عمل کیا گیا اور سائنسدانوں کی 2 ہزار سے زیادہ ٹیمیں گاؤں گاؤں پہنچیں اور انہوں نے کسانوں سے بات چیت کی۔ وزیر موصوف نے اطلاع دی کہ اِس پہل سے500 سے زیادہ تحقیقی موضوعات سامنے آئے، جو ایک بڑی حصولیابی کا اشارہ ہیں۔
Site Admin | August 21, 2025 10:08 PM
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ملک کی تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ خواتین لکھپتی دیدی بن چکی ہیں
