زراعت اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر شِوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ حالیہ متعارف کرائی گئی GST کی نئی شرحوں اور Slab سے زرعی شعبے پر نمایاں اثر پڑے گا۔ بھوپال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ GST کی شرحوں میں کی گئی یہ تبدیلیاں خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے فائدے مند ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی آلات پر GST کی شرح میں کمی کرنے سے کاشت کاری کی لاگت کم ہو جائے گی اور اس سے کسانوں کے منافع میں اضافہ ہوگا۔
مرکزی وزیر نے اُجاگر کیا کہ بایو پیسٹی سائڈس اور مائیکرو Nutrients پر GST کی شرح کم کی گئی ہے، جو نہ صرف کسانوں کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ کیمیاوی کھادوں کے بجائے بایو فرٹیلائزر کے استعمال کی حوصلہ افزائی بھی کرے گی۔