ریلوے کے وزیر اشونی ویشنَو نے آج ہریانہ کے شہر مانیسر میں گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینل کا افتتاح کیا، جو بھارت کا سب سے بڑا کارگو ٹرمنل ہے۔ یہ کارگو ٹرمنل 45 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے اور وہاں ساڑھے چار لاکھ گاڑیاں آ جا سکتی ہیں۔ اس موقع پر جناب اشونی ویشنَو نے کہا کہ اب تک 108 ملٹی ماڈل کارگو ٹرمنل تیار کئے جاچکے ہیں اور جلد ہی ان کا استعمال شروع ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ طریقہ کار کو آسان بنانے کے لئے 2021 میں جو اصلاحات کی گئی تھیں، اُسی کی وجہ سے اتنے مختصر عرصے میں سرکار یہ مقصد حاصل کرسکی ہے۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے ریلوے کا معیار بڑھانے، صفائی ستھرائی میں بہتری لانے اور زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرکار کی طرف سے کئے گئے بہت سے دوسرے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔