ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو اور بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج تین امرت بھارت ایکسپریس سمیت 7 ٹرینوں کو بہار کے نام وقف کیا۔ یہ تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں مظفر پور کو Charlapalli سے، دربھنگہ کو Madar جنکشن سے اور چھپرا کو آنند وہار ٹرمنل سے جوڑیں گی۔ ریلوے کے وزیر نے نئی دلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اِس تقریب میں شرکت کی، جبکہ نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے پٹنہ جنکشن سے ٹرینوں کو جھنڈی دکھائی۔ نوادہ، اسلام پور، بکسر اور جھاجھا جیسے اہم مقامات کو جوڑنے کیلئے چار نئی مسافر ٹرینیں بھی شروع کی گئی ہیں۔ تین نئی امرت۔بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے آغاز سے ریاست کی کنکٹوٹی میں مزید بہتری آئے گی۔ یہ ترقی یافتہ بہار کے ذریعے ترقی یافتہ بھارت کے نظریے کو حقیقت بنانے کیلئے اہم قدم ہے۔
اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ریلویز پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ خاص طور پر اُن ریاستوں میں جہاں ریلوے کی سہولتیں محدود ہیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ذریعے بہار میں زیرِ التوا ریلوے کے کئی پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے۔ اسی طرح ریاست میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی مالیت کے پروجیکٹوں کا کام جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ دیوالی اور چھٹھ پوجا کے دوران ریکارڈ تعداد میں 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔