July 19, 2025 9:55 PM

printer

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ قاضی پیٹ میں ریل مینوفیکچرنگ یونٹ اگلے سال تک کام کرنا شروع کردے گا

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ قاضی پیٹ میں ریل مینوفیکچرنگ یونٹ آئندہ سال سے کام کرنا شروع کر دے گا۔ کوئلے کی کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کے ساتھ یونٹ میں کام کاج کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد وزیر موصوف نے کہا کہ تعمیراتی کام، اِس سال کے اواخر تک مکمل ہوجائے گا اور ریل انجن، کوچ، ویگنوں اور میٹرو کے ریل کوچ کی تیاری یونٹ میں مرحلہ وار طریقے سے کی جائے گی۔ انہوں نے اِس یونٹ کو ملک میں ریل مینوفیکچرنگ کے بڑے یونٹوں میں سے ایک قرار دیا۔
جناب ویشنو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قاضی پیٹ، بھارت کے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور ملک کی معاشی ترقی کے فروغ و استحکام میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔
تلنگانہ میں سبھی ریل پروجیکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے، جو اچھی رفتار سے ترقی کر رہے ہیں، انہوں نے قاضی پیٹ میں کوچ فیکٹری کے قیام کے دیرینہ خواب کو حقیقی شکل دینے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا۔
اِس سے قبل آج صبح IIT حیدرآباد میں تقسیمِ اسناد تقریب کے موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات کو تیزی کے ساتھ رو بہ عمل لایا جا رہا ہے۔
بھارت کے ٹکنالوجی پر مبنی مستقبل کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ عالمی درجے کی ٹیکنالوجی اور مصنوعات تیار کریں۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کوئلہ کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کے ہمراہ آج شام Kachiguda ریلوے اسٹیشن سے جودھپور کیلئے نئی ایکسپریس ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ جناب ویشنو نے یقین دہانی کرائی کہ جاری کام مکمل ہونے کے بعد احمدآباد سے حیدرآباد تک ایک براہ راست ٹرین بھی جلد شروع کی جائے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ سکندر آباد اسٹیشن پر تعمیرِ نو کا کام آئندہ برس تک مکمل ہوجائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔