ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارتی ریلویز میں دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا Kavach نظام قائم کیا گیا ہے۔ مسافروں کی سیفٹی اور ریل گاڑیوں کی آمدروفت بڑھانے کی خاطر خودکار ٹرین حفاظتی نظام Kavach شروع کیا گیا ہے۔ آج لوک سبھا میں سوالوں کے وقفے کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ ریلوے کے محکمے نے چار ہزار 154 ریل انجنوں پر ملک میں ہی تیار کیا گیا Kavach ٹرین حفاظتی نظام کامیابی کے ساتھ نصب کیا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ Kavach نظام کی پیشرفت کی رفتار بہت تیز ہے اور 40 ہزار سے زیادہ تکنیکی ماہرین اور آپریٹرس کو اِس سلسلے میں تربیت دی جا چکی ہے۔x
Site Admin | December 17, 2025 3:25 PM
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارتی ریلویز میں دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا Kavach نظام قائم کیا گیا ہے