ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے وضاحت کی ہے کہ ایسا کوئی رہنما خطوط نہیں ہے کہ ٹرینوں میں فراہم کردہ کھانا، حلال سرٹیفائیڈ ہی ہوں۔ حال ہی میں میڈیا خبروں میں کہا گیا ہے کہ ایک شکایت کی بنیاد پر ریلوے کو NHRC کا نوٹس ملا ہے کہ ریلوے، ٹرینوں میں non-veg کھانوں میں صرف حلال گوشت ہی استعمال کر رہا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ ریلوے نے کبھی بھی حلال سرٹیفکیٹس نہیں مانگا ہے۔
بھارتی ریلویز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ IRCTC کھانے پینے کے تحفظ اور معیارات سے متعلق 2006 کے قانون کے تحت non-veg کھانے میں چکن فراہم کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریلویز، سرکار کے معیاروں کی پابندی کرتا ہے۔