ریلوے کے مرکزی وزیر اشوِنی ویشنو نے ملک بھر کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے ٹھہرنے اور انتظار کرنے کے لیے 76 جگہیں بنانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ یہ فیصلہ نئی دلّی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہ کی کامیابی کے بعد کیا گیا ہے۔ ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مسافروں کے ٹھہرنے کی یہ منصوبہ بند نئی جگہیں ماڈیولر ڈیزائن پر بنائے جائیں گے اور مقامی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیے جائیں گے۔
مرکزی وزیر نے ہدایت دی ہے کہ ٹھہرنے اور انتظار کرنے کی تمام جگہیں 2026 کے فیسٹیول سیزن سے کافی پہلے مکمل کر لیے جائیں۔
نئی دلّی ریلوے اسٹیشن نے دیوالی اور چھٹھ جیسے تہواروں کے دوران مسافروں کی کثیر تعداد کو اپنی نئی تعمیر شدہ ٹھہرنے کی جگہوں کی مدد سے مؤثر طور پر سنبھالا، جو صرف چار مہینوں میں مکمل کیا گیا تھا۔×
 
									 
		 
									 
									 
									 
									