October 20, 2025 9:48 AM | Ashwini

printer

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے دیوالی اور چھٹھ تہواروں کے سلسلے میں، آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ ریلوے کے محکمے کے خلاف فرضی ویڈیوز کی تشہیر کر رہے ہیں اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے، جن کے ساتھ ریلوے افسران بھی تھے، کَل دیر رات آنند وہار ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور دیوالی اور چھٹھ تہواروں کے سلسلے میں مسافروں کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اپنے دورے میں انھوں نے مسافروں سے بات چیت کی اور انتظامات کے بارے میں   اُن کی رائے معلوم کی۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب ویشنو نے کہا کہ دیوالی اور چھٹھ پر، دلی اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں مسافر آتے ہیں لہٰذا ریلوے کے محکمے نے اُن کی آسانی کیلئے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وسیع رقبے اور بڑی تعداد میں ٹکٹ کاؤنٹرس کی وجہ سے لوگوں کا سفر آسان ہوگیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ریلوے کی وزارت نے ممبئی، پُنے، سورت، بینگلورو اور سکندراباد کے دیگر اسٹیشنوں پر اسی طرح کی سہولتیں مہیا کی ہیں جہاں بڑی تعداد میں مسافر آتے ہیں۔

جناب ویشنو نے کہا کہ جو لوگ ریلوے کے محکمے کے خلاف فرضی ویڈیوز کی تشہیر کر رہے ہیں اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ریلوے کے وزیر نے لوگوں سے یہ اپیل بھی کہ وہ کسی طرح کے فرضی ویڈیوز کی تشہیر نہ کریں کیونکہ اس سے مسافروں میں تذبذب پیدا ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔