ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بھارتی ریلویز کو جدید، بہترین اور ماحولیات سے مطابقت رکھنے والا ٹرانسپورٹ نظام بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بھارتی ریلویز کو جدید، بہترین اور ماحولیات سے مطابقت رکھنے والا ٹرانسپورٹ نظام بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے کی معاشی صورتحال بہتر ہے اور حکومت اس میں مزید بہتری لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ جناب ویشنو نے کل لوک سبھا میں ریلوے کی وزارت کے کام کاج سے متعلق مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب ویشنو نے مزید کہا کہ سال 2020 سے ملک میں مسافر کرائے میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور یہ دیگر ممالک کے مقابلے کافی کفایتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے نے گزشتہ 10 سال کے دوران روزگار کے 5 لاکھ موقعے تشکیل دیے ہیں اور فی الحال ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو بھرتی کرنے کا عمل جاری ہے۔

ٹرینوں کو چلانے میں وقت کی پابندی کا ذکر کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ بھارتی ریلویز نے ریل گاڑیوں کو چلانے کا نظام، بروقت نگرانی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعہ ریل گاڑیوں کے اوقات طے کیے جانے اور پیشگوئی رکھ رکھاؤ کی بدولت 90 فیصد سے زیادہ وقت کی پابندی کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں