ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا ہے کہ ملک میں، ٹرین حادثات میں 90 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2004 سے 2014 کے درمیان تقریباً ٹرین کے 171 حادثات پیش آئے، جو حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے کافی حد تک کم ہوئے ہیں۔ راجیہ سبھا میں وقفۂ سوال کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ حکومت، حادثات کی اصل وجہ معلوم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے اور اُن سے نمٹنے کیلئے منظم اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرین کے حادثات کو روکنے کیلئے بھارت میں ہی تیار کیے گئے آٹومیٹک ٹرین پروٹیکشن، Kavach ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ٹرینوں کے ٹکراؤ کو روکا جاسکے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ ملک میں روزانہ 25 ہزار ٹرینیں چلائی جاتی ہیں اور 80 فیصد ٹرینیں اپنے وقت پر چلتی ہیں، جو اہم سنگ میل ہے۔
Site Admin | December 5, 2025 2:07 PM
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا ہے کہ ملک میں، ٹرین حادثات میں 90 فیصد کمی آئی ہے