ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا ہے کہ تہواروں کے دوران اب تک تقریباً ڈیڑھ کروڑ مسافر ٹرین سے سفر کر چکے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تہواروں کے اِس سیزن کے ختم ہونے تک ڈھائی کروڑ سے زیادہ مسافروں کے ٹرین سے سفر کرنے کا امکان ہے۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کیلئے 30 اسٹیشنوں پر مسافروں کیلئے بڑے حصے قائم کئے گئے ہیں۔ سابقہ حکومت کی مدت کار کے دوران خصوصی ریل گاڑیاں چلائے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ریلوے کے سابق وزیر لالو پرساد یادو کی مدت کار میں دیوالی اور چھٹ کے دوران، 178 خصوصی ریل گاڑیاں چلائی گئی تھیں جن کی تعداد اب بڑھ کر 13 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔جناب ویشنو نے مزید کہا کہ ریلوے کی سیفٹی میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 2014 میں 170 سے زیادہ حادثات کے مقابلے 2024-25 میں اِن کی تعداد محض 31 ہے۔
Site Admin | October 25, 2025 9:35 PM
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا ہے کہ تہواروں کے دوران اب تک تقریباً ڈیڑھ کروڑ مسافر ٹرین سے سفر کر چکے ہیں