March 17, 2025 9:16 PM

printer

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا ہے کہ سرکار نے ریل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے اور مسافروں کو آرام دہ اور سستا سفر فراہم کرنے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا ہے کہ سرکار نے ریل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے اور مسافروں کو آرام دہ اور سستا سفر فراہم کرنے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نے پچھلے 10 برسوں میں پانچ لاکھ نوکریاں پیدا کی ہے اور ملک میں ریل حادثوں میں کمی پر لگاتار توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ وزیر موصوف، ریلوے کی وزارت کے کام کاج پر راجیہ سبھا میں بحث کا جواب دے رہے تھے۔ جناب ویشنو نے زور دیا کہ2020 سے مسافر کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور یہ پڑوسی ملکوں کے مقابلے زیادہ سستا ہے۔BJP کے سنجے سیٹھ، TMC(M) کے GK واسن، CPI-M کے اے اے رحیم، NCP-SCP کی فوذیہ خان، BSP کے رام جی اور RLM کے اُوپیندر کشواہا سمیت کئی دوسرے ممبروں نے بحث میں شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔