October 21, 2025 9:31 PM

printer

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج چھٹ پوجا سے قبل نئی دلّی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تاکہ مسافروں کو فراہم کئے جانے والے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لے سکیں

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج چھٹ پوجا سے قبل نئی دلّی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تاکہ مسافروں کو فراہم کئے جانے والے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لے سکیں۔ اپنے دورے کے دوران جناب ویشنو نے کئی مسافروں سے بات چیت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ تہواروں کے اِس سیزن میں اب تک خصوصی ریل گاڑیوں سے ایک کروڑ مسافر سفر طے کرچکے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے 12 لاکھ ملازمین دن رات مسافروں کی خدمت میں لگے ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ دلّی خطے میں اوسطاً روزانہ سوا چار لاکھ مسافر سفر کر رہے ہیں۔
ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دلّی کے ریل بھون میں قائم کئے گئے وار روم کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران، جناب ویشنو نے وار روم سے تہواروں کے اِس جاری سیزن کے دوران چلائی جارہی خصوصی ریل گاڑیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انھوں نے ریلوے کے افسران کو اِس بات کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں کہ مسافروں کو اپنی متعلقہ منزلوں تک پہنچنے میں کسی قسم کی عدم سہولت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اِن دنوں جاری تہوروں کے سیزن کے دوران، بھارتی ریلویز نے مسافروں کی مانگ میں اضافے کو پورا کرنے کی غرض سے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔ دیوالی اور چھٹ پوجا کے دوران بلارکاوٹ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ریلوے، 12 ہزار خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے۔
مرکزی ریلوے، 19 ستمبر سے 30 نومبر 2025 کے درمیان مختلف ریاستوں میں ایک ہزار 998 دیوالی اسپیشل Trips کیلئے خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے، جن میں ریزرو اورغیر ریزرو، دونوں زمرے کی ٹرینیں شامل ہیں۔ اِن میں سے 600 ریل گاڑیوں کو ممبئی علاقے سے نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ ممبئی علاقے سے 100 سے زیادہ ریگولر اور 8 سے 10 خصوصی ٹرینیں روزانہ کی بنیاد پر چلائی جا رہی ہیں۔ مجموعی طور پر آج 77 ٹرینیں چل رہی ہیں، جو اگلے تین دن کے دوران بھی چلائی جائیں گی۔ اِن میں سے 24 ٹرینیں، ممبئی ڈویژن سے روانہ ہو رہی ہیں۔705 ٹرپس پہلے ہی مکمل کیے جاچکے ہیں، جس کے ذریعے 10 لاکھ 68 ہزار مسافروں کی آمد و رفت ممکن ہوسکی۔ تہواروں کے موقع پر چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بہار، اترپردیش، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش اور دیگر مقامات کا سفر کرنے والے 30 لاکھ سے زیادہ مسافروں کا سفر بہ سہولت ہونے کی توقع ہے۔ 

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔