October 13, 2025 9:39 PM

printer

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج زیر تعمیر Bilimora Bullet ٹرین اسٹیشن کا دورہ کیا جو گجرات میں ممبئی-احمد آباد Bullet ٹرین کا ایک اہم مرکز ہے

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج زیر تعمیر Bilimora Bullet ٹرین اسٹیشن کا دورہ کیا جو گجرات میں ممبئی-احمد آباد Bullet ٹرین کا ایک اہم مرکز ہے۔ وزیرموصوف نے تعمیر کے کام اور ریل لائن بچھائے جانے کے کام کا جائزہ لیا۔ میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے جناب ویشنو نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ Bilimora سے سورت تک ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک کے پہلے حصے پر 2027 تک خدمات شروع ہوجائیں گی۔
ملک پہلے 508 کلو میٹر کے ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور، ممبئی-احمدآباد Bullet ٹرین پروجیکٹ نے اہم سنگ میل حاصل کئے ہیں جن میں 325 کلو میٹر کے Viaduct کا مکمل کیا جانا، 400 کلو میٹر Pier کام اور مختلف پُلوں اور سرنگوں کی تعمیر شامل ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔