January 1, 2026 2:55 PM

printer

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا ہے کہ گواہاٹی اور کولکاتہ کے درمیان جلد ہی ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین چلے گی۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا ہے کہ گواہاٹی اور کولکاتہ کے درمیان جلد ہی ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین چلے گی۔ آج نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ 15 سے 20 دن میں اِس ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے نے اندرونِ ملک تیار کردہ وندے بھارت سلیپر ٹرین کی فائنل ہائی اسپیڈ آزمائش کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔ وزیرِ موصوف نے کہا کہ اِس وندے بھارت سلیپر ٹرین کا کرایہ تھرڈ اے سی کیلئے تقریباً دو ہزار 300 روپے، سیکنڈ اے سی کیلئے 3000 اور فرسٹ اے سی کیلئے تین ہزار 600 روپے ہوگا اور اس میں کھانا بھی شامل ہوگا۔

SB – Ashwini Vaishnaw