ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ پریاگ راج میں مہاکنبھ کیلئے 16 ہزار سے زیادہ ٹرینیں چلائی گئی تھیں۔ پریاگ راج جنکشن میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، جناب ویشنو نے کہا کہ تقریباً چار کروڑ 50 لاکھ مسافروں نے ٹرینوں کے ذریعہ پریاگ راج کا سفر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے کا محکمہ، اس کیلئے گذشتہ ڈھائی سال سے کام کررہا تھا اور اس نے لگ بھگ پانچ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاکنبھ کیلئے 21 سے زیادہ فلائی اوورس اور انڈر پاس تعمیر کئے گئے ہیں۔ جناب ویشنو نے کہا کہ ان کی تعمیر کی منصوبہ بندی کرنے کے دوران، مسافروں کی سہولت اور خوش اسلوبی سے سفر کرنے کا خاص طور پر دھیان رکھا گیا تھا۔ x
Site Admin | February 27, 2025 3:21 PM
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ پریاگ راج میں مہاکنبھ کیلئے سولہ ہزار سے زیادہ ٹرینیں چلائی گئی تھیں۔