September 29, 2025 9:44 PM

printer

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو اور بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج بہار کیلئے 7 ریل گاڑیاں وقف کیں جن میں تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرین شامل ہیں

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو اور بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج بہار کیلئے 7 ریل گاڑیاں وقف کیں جن میں تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرین شامل ہیں۔ یہ تین امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیاں مظفرپور کو Charlapalli سے، دربھنگہ کو Madar جنکشن سے اور چھپرا کو آنندوہار ٹرمنل سے مربوط کریں گی۔ ریلوے کے وزیر نے نئی دلّی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب میں شرکت کی جبکہ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے پٹنہ جنکشن سے ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔چار نئی مسافر ریل گاڑیاں بھی اہم شہروں کیلئے کنکٹی ویٹی فراہم کریں گی جن میں نوادہ، اسلام پور، بکسر اور Jhajha شامل ہیں۔
تین نئی امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کے آغاز سے ریاست کی کنکٹی ویٹی میں مزید بہتری آئے گی، جو ایک ترقی یافتہ بہار کے ذریعے ترقی یافتہ بھارت کے نظریے کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ پہلے صرف ایک ہزار کروڑ روپئے کا بجٹ تھا جو اب دس ہزار کروڑ روپئے تک پہنچ گیا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔