ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو آج نئی دلّی میں، ریلوے کے 100 اہلکاروں کو 70 ویں اَتی وِششٹ ریل سیوا پرُسکار 2025 سے سرفراز کریں گے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریلوے Zones کو شیلڈ پیش کریں گے۔ یہ ایوارڈ بھارتی ریلویز کیلئے گرانقدر خدمات کے صلے میں دیے جا رہے ہیں۔
اس تقریب میں ریلوے کے وزرائے مملکت V. Somanna اور Ravneet Singh نیز ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور CEO ستیش کمار کے ساتھ ساتھ ریلوے بورڈ کے ارکان اور مختلف ریلوے Zones اور پروڈکشن یونٹوں کے جنرل منیجر شرکت کریں گے۔
ریلوے کی وزارت کے مطابق 26 شیلڈ اُن اہلکاروں کو دی جائیں گی، جنہوں نے مہاکمبھ جیسے بڑے پروگراموں کے دوران ریلوے کے محفوظ اور بلا رکاوٹ کام کاج کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔