وزیراعظم نریندر مودی نے چندرشیکھر آزاد اور لوک مانیہ تلک کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے تحریر کیا ہے کہ آزادی کیلئے بھارت کی جدوجہد میں چندرشیکھر آزاد نے اہم رول ادا کیا اور نوجوانوں کو اس بات کی تحریک ملتی رہے گی کہ وہ دلیری اور ہمت کے ساتھ انصاف کیلئے ثابت قدم رہیں۔ لوک مانیہ تلک کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے انہیں ایک ایسا ممتاز رہنما قرار دیا، جنہوں نے پختہ عزم کے ساتھ بھارت کی تحریک آزادی کے جذبے کو برقرار رکھنے میں نہایت اہم رول ادا کیا۔
Site Admin | July 23, 2025 3:20 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے چندرشیکھر آزاد اور لوک مانیہ تلک کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔