ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے Davos میں عالمی اقتصادی فورم 2025 کیلئے روانگی سے قبل آج سوئس وفاقی ریلوے کے وفد سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے سیفٹی ٹیکنالوجیز اور رکھ رکھاؤ سے متعلق طریقہئ کار پر تفصیلی تبادلہئ خیال کیا۔
جناب ویشنو نے بھارتی ریلویز نظام میں کارکردگی اور سیفٹی میں اضافے کیلئے سوئس ماہرین سے، ان کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے واقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی بہترین طریقہئ کار کے مطابق اپنے پیمانے طے کرنے میں ہمیشہ حکومت کی رہنمائی کی ہے۔ جناب ویشنو نے مزید کہا کہ ”میڈ اِن انڈیا“ مصنوعات میں بین الاقوامی دلچسپی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔×