ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 30, 2025 9:50 PM

printer

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے پورے ملک کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے ٹھہرنے کیلئے 76 مقامات تعمیر کرنے کے ایک منصوبے کو منظوری دی ہے۔ نئی دلّی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے ٹھہرنے کے مقام کی کامیابی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِ ریلوے نے کہا کہ پورے ملک میں اِن مقامات پر جدید ڈیزائن کے ساتھ مقامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کی جائے گی

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے پورے ملک کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے ٹھہرنے کیلئے 76 مقامات تعمیر کرنے کے ایک منصوبے کو منظوری دی ہے۔ نئی دلّی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے ٹھہرنے کے مقام کی کامیابی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِ ریلوے نے کہا کہ پورے ملک میں اِن مقامات پر جدید ڈیزائن کے ساتھ مقامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کی جائے گی۔ مرکزی وزیر نے ہدایت دی ہے کہ یہ سبھی مقامات2026 کے تہواروں کے موقع سے پہلے مکمل کرلئے جائیں۔ نئی دلّی ریلوے اسٹیشن نے نوتعمیر شدہ مسافروں کے ٹھہرنے کے مقام کے سبب چھٹھ اور دیوالی کے دوران مسافروں کی ایک بڑی تعداد کو کامیابی کے ساتھ منظم کیا تھا۔ مسافروں کا یہ نوتعمیر شدہ مقام چار مہینے کے اندر مکمل کرلیا گیا تھا۔