October 24, 2025 10:13 AM | Vaishnaw Railways

printer

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نئی دلّی میں  ریل بھون کے وار روم میں کَل تہواروں کے سیزن کے دوران مسافروں کی سہولت کو یقینی بنانے کیلئے چلائی جارہی خصوصی ٹرینوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نئی دلّی میں  ریل بھون کے وار روم میں کَل تہواروں کے سیزن کے دوران مسافروں کی سہولت کو یقینی بنانے کیلئے چلائی جارہی خصوصی ٹرینوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران ریلوے کے وزیر نے افسران سے بات چیت کی اور چھٹھ پوجا کے مدنظر ریلوے کی تیاریوں سے آگاہی حاصل کی۔ تہواروں کے دوران ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ کی نگرانی اور اُس کے بندوبست کیلئے یہ وار روم تشکیل دیا گیا ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اِن انتظامات میں ملک بھر میں وار رومز کی تین سطحیں شامل ہیں۔

اگلے تین دن کے دوران ریگولر ٹرین خدمات کے علاوہ  ایک ہزار 500 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، جس سے روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی ٹرینوں کی اوسط تعداد 300 ہوجائے گی۔

یکم اکتوبر سے 30 نومبر کے 61 دن کے عرصے کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔