January 3, 2026 9:41 PM

printer

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ریل گاڑی کا معائنہ کیا

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ریل گاڑی کا معائنہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ یہ ریل گاڑی رات کے اور طویل دوری کے سفر کیلئے بنائی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ پوری طرح ایئر کنڈیشن سلیپر سروس کو گواہاٹی اور کولکتہ کے درمیان اِس مہینے کے دوسرے نصف میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا۔ اور یہ بھارتی ریلویز کے تحت طویل دوری کے ریل سفر میں ایک بڑی ترقی کا اشارہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وندے بھارت سلیپر، بھارت میں Semi-high-speed ریل گاڑی کے سفر میں آئی تبدیلی کے اگلے مرحلے کی علامت ہے، جس کے تحت تیز تر سفر، بہتر آرام اور حفاظت کے جدید ترین نظام کا وعدہ کیا گیا ہے۔جناب ویشنو نے اِس بات کا ذکر کیا کہ یہ ریل گاڑی مسافروں کیلئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے، جس میں آرام دہ Sleeper berths، خودکار دروازے اور نئے ٹوائلٹ شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔