ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 11, 2025 2:54 PM

printer

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دلّی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور نئے طور پر تیار کردہ یاتری سُویدھا کیندر کا معائنہ کیا

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دلّی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور نئے طور پر تیار کردہ یاتری سُویدھا کیندر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ یاتری سُویدھا کیندر تعمیر کیاگیا ہے، تاکہ خوش اسلوبی کے ساتھ مسافروں کی نقل وحرکت میں آسانی فراہم ہوسکے۔ اس سے اسٹیشن کے اِرد گرد بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیشن کے اندر واقع تمام ٹکٹ کاؤنٹرس کو اس سویدھا کیندر میں منتقل کردیا گیا ہے، تاکہ مسافر آسانی کے ساتھ ٹکٹ خرید سکیں۔ اس کیندر میں دیگر سہولتوں کے علاوہ ٹکٹ نکالنے کی خودکار مشینیں، 150 سے زیادہ بیت الخلاء اور پینے کے پانی کی مشینیں لگائی گئی ہیں۔

جناب ویشنو نے کہا کہ تہواروں کے دوران مسافروں کی بھیڑ بھاڑ کے پیش نظر ملک بھر کے دیگر 76 اسٹیشنوں میں  بھی لوگوں کے ٹھہرنے کیلئے مستقل جگہیں بنائی جائیں گی۔ ریلوے کے وزیر نے مزید بتایا کہ آنے والے دیوالی اور چھٹھ پوجا تہواروں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ریکارڈ تعداد میں خصوصی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 ہزار خصوصی ٹرینوں میں سے تقریباً 10 ہزار 700 ٹرینوں کو نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔×